Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے سے زیادتی کے بعد زندہ جلانے کا معاملہ، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

واقعہ ڈیرہ بابا جانی کے علاقے میں پیش آیا۔
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 07:44pm
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

کامونکی کے علاقہ ڈیرہ بابا جانی میں تین سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا۔ملزم فیض رسول نے اعتراف جرم کرلیا۔

تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ ڈیرہ بابا جانی میں کھیتوں سے بچے کی نعش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچے کو صبح 8 بجے کے قریب اس کا ماموں زاد گھر سے لے کر گیا تھا، واپسی میں تاخیر پر تلاش شروع کی تو قریبی کھیتوں سے بچے کی نعش ملی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیض رسول نے مقتول کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا، بچے کا جسم 100 فیصد جھلسا ہوا ہے۔

دوسری جانب ملزم فیض رسول نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد گھروالوں کیساتھ مل کر بچے کو ڈھونڈتا بھی رہا۔

بچے کے والد شہزاد نے بتایا کہ ملزم بچے کو سیر کروانے کے بہانے ساتھ لیکر گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

پاکستان

police

Crime

kamonki