Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کروشیا نے فٹبال ورلڈ کپ کی آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنالی

پری کوارٹر فائنل میں جاپان کو پینالٹیز پر شکست دی
شائع 06 دسمبر 2022 09:10am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

ادھر کروشیا نے بھی قطرمیں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنالی، پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے جاپان کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد پینالٹیزپرشکست دی۔

کروشیا کی مسلسل دوسری بارورلڈ کپ کوارٹرفائنل تک رسائی راؤنڈ آف 16میں جاپان کو پچھاڑدیا۔

ال جنوب اسٹیڈیم میں مائیدہ نے43 ویں منٹ میں گول داغ کرجاپان کوبرتری دلائی، دوسرے ہاف میں پیریسچ نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابررہا، اضافی وقت میں بھی مزید کوئی گول نہ ہوا، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پینالٹیز کا سہارا لیا گیا ۔

کروشیا کےگول کیپرنے 3 پینالٹیز روک کر جاپان کی امیدوں پر پانی پھیردیا، 2018 ورلڈ کپ کی رنراپ کروشیا تین ایک سے فاتح رہی۔

Japan

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

croatia