Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ : برازیل نے جنوبی کوریا کی امیدوں پرپانی پھیردیا

کوارٹرفائنل میں برازیل اور کروشیا کا مقابلہ ہوگا
شائع 06 دسمبر 2022 09:06am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں 5مرتبہ کی چیمپئن برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

برازیل نے جنوبی کوریا کو 1-4 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، کوارٹرفائنل میں برازیل اور کروشیا کا مقابلہ ہوگا۔

برازیلین کھلاڑیوں نے 36 منٹ کے کھیل میں چار گول کر کے کورین ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی خواہش کا قلع قمع کر دیا، میچ کا پہلا ہاف کورین ٹیم کیلئے تباہ رہا لیکن دوسرے ہاف میں انہو ں نے صرف ایک گول کیا بلکہ برازیلین گول پر کئی حملے بھی کیے لیکن برازیلین گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں ناکام بنایا۔

اسٹیڈیم 974 پر کھیلے جانے والے میچ میں ونی جونیئر نے ساتویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی، اس کے بعد مختصر وقفوں کے ساتھ نیمار نے پینلٹی پر گول کر کے ٹیم کی برتری 2-0 کی، رچرلیسن نے تیسرا اور لوکاس پاکیوٹا نے گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ٹیم کا اسکور 4-0 کردیا۔

جنوبی کورین کھلاڑیوں نے بھی گول کرنے کی کوشش کی لیکن اسے برازیلین گول کیپر نے ناکام بنایا، دوسرے ہاف میں بھی برازیلین کھلاڑیوں نے کوریا پر دباؤ برقرار رکھا اور کورین گول پر مسلسل حملے کرتے رہے لیکن کورین گول کیپر کی عمدہ کارکردگی کے باعث گول نہ کرسکے۔

تاہم 76ویں منٹ میں ڈی کے باہر سے ملنے والی فری ہٹ پر کورین کھلاڑی پائک سیونگ نے کئی کھلاڑیوں کے درمیان سے گیند کوجال میں پھینک کر ٹیم کا خسارہ 4-1 کیا۔

ادھرلیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب نے بھی شرکت کی۔

South Korea

qatar

brazil

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football