Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا

اُمید ہے پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کر کے میچ جیتے گا، شہباز شریف
شائع 05 دسمبر 2022 09:06pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا۔

شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی جس مین وفاقی وزراء، سفارتکاروں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے قومی ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لیتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کر کے میچ جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قاٸم ہوا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے تقریب میں پاکستان برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ 17سال بعد انگلش ٹیم نےپ اکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئے۔

تقریب کے بعد شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملٹری سیکرٹی سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Shehbaz Sharif

PCB

Ben Stokes

Pakistan vs England