Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

آخری تاریخ کے بعد یہ پرانے کرنسی نوٹوں کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔
شائع 05 دسمبر 2022 07:38pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس 10، 50، 100 اور 1000 روپے مالیت کے پرانے بڑے سائز کے نوٹ موجود ہیں، وہ ایس بی پی کے کاؤنٹرز سے بھی انہیں تبدیل کروا سکتے ہیں، آخری تاریخ کے بعد یہ پرانے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔

پاکستان

State Bank Of pakistan

old currency notes