Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ وصول کئے جائیں گے‘

ہیلی کاپٹر میں 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں دو ہزار افراد نے سفر کیا
شائع 05 دسمبر 2022 05:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق نیب نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں، نیب نے متعلقہ اداروں سے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے وصولی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

نیب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں دو ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے ریکور کئے جائیں گے۔

ہیلی کاپٹرزعمران خان اورسابق وزرا نے استعمال کئے تھے۔

NAB

imran khan

KPK Government Helicopter