Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین فورس کے اہلکار کا قتل، شریک ملزمان کوجیل بھیج دیاگیا

ملزمان سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی، تفتیشی افسر
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 05:31pm
تصاویر بزریعہ اسکرین گریب
تصاویر بزریعہ اسکرین گریب

انسداد دہشتگردی عدالت نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کلفٹن پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، ملزمان میں مفرور ملزم خرم نثار کا برادر نسبتی اور ڈرایئور شامل ہیں۔

تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی، عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے منتظم عدالت نے مقدمہ سینٹرل جیل میں قائم عدالت منتقل کردیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو سینٹرل جیل میں قائم عدالت رجوع کرنے کا حکم دیا۔

وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم عامر اور اورنگزیب کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ ملزمان کا مرکزی ملزم کے فرار میں کوئی کردار نہیں ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ پولیس نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ملزمان کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا۔

Sindh Police

Crime

Karachi Crime