Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوپیک پلس ممالک کا تیل کی موجودہ پیداوار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوپیک پلس ممالک نے تیل کی موجودہ پیداوار کی سطح کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ جی سیون ممالک کی جانب سے روسی...
شائع 05 دسمبر 2022 01:44pm
اوپیک پلس ممالک
اوپیک پلس ممالک

اوپیک پلس ممالک نے تیل کی موجودہ پیداوار کی سطح کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ جی سیون ممالک کی جانب سے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے کے بعد کیا گیا۔

پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے روس سمیت10دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت کی ہے جس میں اکتوبر میں پیداوار میں20لاکھ بیرل یومیہ کمی کے فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔

جی سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد پر اتفاق کیا، یہ اقدام یورپی یونین کو روسی خام تیل کی سمندری ترسیل کوروک دے گا۔

دوسری جانب اوپیک پلس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو چین کی سست معیشت کے اثرات کا اندازہ کرنے اور روسی تیل کی رسد پر جی سیون گروپ کی جانب سے پابندی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ۔

ادھر امریکا نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے باوجود روس کا ساتھ دے رہا ہے۔

russia

Saudia Arabia

America

oil

opec plus countries