Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس: اسد عمر کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع

الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا
شائع 05 دسمبر 2022 01:14pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اورفواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر کی جانب سے تحریری جواب کرادیا گیا۔

اپنے تحریری جواب میں اسد عمر نے کہا کہ شوکاز نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، الیکشن کمیشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آرٹیکل 204 اعلیہ عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں،الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا،الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے۔

جواب میں اسد عمر نے استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 غیر آئینی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Contempt of Court

Asad Umer

Fawad Chaudhary