Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

مہم کیلئے7 ہزار681 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
شائع 05 دسمبر 2022 10:13am
تصویر/پی پی آئی
تصویر/پی پی آئی

خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم پشاور،خیبر، نوشہرہ، مہمند، باجوڑ، سوات، ڈی آئی خان، ٹانگ اور جنوبی وزیرستان میں چلائی جارہی ہے۔

مہم میں 22 لاکھ 38 ہزار217 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ انسداد پولیو مہم کیلئے7 ہزار681 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیومہم میں 6 ہزار610 موبائل ٹیمیں، 546 فکسڈ ٹیمیں،481 ٹرانزٹ اور 44 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں اور مہم کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے 1681 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مہم کی سیکورٹی کیلئے 20 ہزار152 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رواں سال جنوبی اضلاع سے 20 بچے پولیو کا شکار ہوئے۔

Polio Cases

Polio Virus

Anti Polio Campaign

polio team