Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں پولیس مقابلہ، 2 مغوی پہلوان بازیاب

اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پولیس
شائع 05 دسمبر 2022 09:03am
تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز

صادق آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا جس دوران چند روز قبل اغوا ہونے والے دو پہلوانوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں چند روز قبل اغوا دو مغوی راحیل اور ہاشم کو باحفاظت بازیاب ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سے دو پہلوان اغوا کیے تھے، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تو ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید کہا کہ ڈاکوؤں نے دونوں مغویوں کو کماد کی فصل میں باندھ کر رکھا ہوا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے فرار اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

punjab

kidnap

Sadiqabad