Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ہی ختم ہو گیا، فواد چوہدری

سیاسی کارکنوں، صحافیوں کے ساتھ جو مظالم ہوئے ہیں ان کا حساب ہو گا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 04 دسمبر 2022 06:57pm
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حیران ہوں چور دروازے سے وزیراعظم کی کرسی پر براجمان شخص اپنی حکومت کو پارلیمانی جمہوریت قرار دے رہا ہے۔

وزیراعظم کے ٹویٹ پررد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ نے ملک ایسا نظام تشکیل دیا ہے کہ لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ہی ختم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں،صحافیوں کے ساتھ جو مظالم ان سات ماہ میں ہوئے ہیں ان کا حساب ہو گا۔

pti

Tweet

Fawad Chaudhary

Prime Minister of Pakistan