عمران خان نے اراکینِ اسمبلی سندھ کو استعفے دینے سے روک دیا
عمران خان نے سندھ کے اراکینِ اسمبلی کو استعفے دینے سے روک دیا، کہتے ہیں کہ اس وقت سندھ اسمبلی سے استعفے دینے سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔ سندھ میں ضمنی انتخاب سے پارٹی کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے گزشتہ روز زمان پارک میں ارکان سندھ اسمبلی سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کے بعد عمران خان دورہ سندھ کے دوران سیاسی خاندانوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کم مارجن سے ہارنے والے سندھ کے 25 حلقوں پر فوکس کرنے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان سے ملاقات میں سندھ اسمبلی کے ممبران کا علی زیدی اورعمران اسماعیل پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی زیدی اورعمران اسماعیل کو بھاگنے کا ایوارڈ ملنا چاہیے، دونوں حضرات آزادی مارچ پر فائرنگ کے وقت سب سے تیز بھاگے۔
ملاقات میں 26 ممبران سندھ اسمبلی نے ہاتھ سے تحریر شدہ اپنے استعفے عمران خان کو پیش کر دئیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں خالی گراؤنڈ نہیں دیں گے، سندھ اسمبلی سےاستعفے کا فیصلہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد ہوگا۔
Comments are closed on this story.