Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا

اعظم سواتی پربلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقدمات درج ہیں
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 01:41pm
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کا عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقدمات درج ہیں۔

چند روز قبل ہی بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو تحویل میں لیا تھا جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرکو کچلاک جیل میں رکھا جائے گا۔

بلوچستان میں اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ مقدمات درج ہیں، راولپنڈی جلسے میں متنازع تقریرکے معاملے پرکوئٹہ کے شہری اعظم سواتی کے خلاف تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

عزیز الرحمان نامی شہری نے 27 نومبر کو ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں پیکا ایکٹ سمیت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بلوچستان

imran khan

Azam Khan Swati

Azam Swati