پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز: پاکستان پہلی اننگز میں 579 رنز پر آؤٹ
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگزمیں 579 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی جبکہ انگلش ٹیم کو 78رنزکی برتری حاصل ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز 499 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔
آغاسلمان نےکیرئیرکی دوسری نصف سنچری اسکور کی، آغا سلمان63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جیک لیچ نے 2، اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 محمد علی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.