Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے

یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام، شو اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 02:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام، شو اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقعے پر پیپلز بس سروس کا عملہ اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظرآئے گا۔

آج کراچی میں یوم ثقافت کی مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوگی، شہر بھر سے ثقافتی لباس میں ملبوس شہری ریلیوں کی شکل میں ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی یوم ثقافت سندھ منانےوالوں کومبارکباد

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں یوم ثقافت سندھ منانےوالوں کومبارکباد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ کی ثقافت انڈس سویلائزیشن اوراسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھ کی ثقافت کی ماں موہن جودڑو ہے، اجرک،ٹوپی،لوک ادب،موسیقی اورروایتی کھانےمنفردپہچان رکھتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع اس کی خوبصورتی اورطاقت ہے، دنیابھی اس پرمتفق ہےکہ ثقافتی تنوع انسانیت کامشترکہ ورثہ ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت، آرٹ اورادب کو فروغ دینا پیپلزپارٹی کامنشور ہے،نوجوان اپنی ثقافت کواجاگر کرنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔

karachi

sindh

Hyderabad

sindh culture day