Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فوجی نے فلسطینی شہری کو انتہائی قریب سے گولی ماردی

نوجوان کی شناخت عمارمفلح کے نام سے ہوئی ہے
شائع 03 دسمبر 2022 02:50pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسرائیلی فوجی نے فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مارکرشہید کردیا ۔ افسوسناک واقعے کی ویٖڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

فلسطینی نوجوان کوشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار دی گئی۔

ہلال احمر فلسطین نے بتایا کہ قابض فوج ہمارے عملے کو زخمی نوجوان کے قریب جانے سے روک دیا۔ وزارت صحت کے مطابق زخمی نوجوان بعد ازان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

شہید نوجوان کی شناخت عمارمفلح کے نام سے ہوئی جس کا تعلق نابلس کے گاؤں اوصرین سے ہے۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔، اسی دوران نوجوان کا اسرائیلی فوجی کے ساتھ جھگڑا ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیا ہے قابض فوجی نے نوجوان کو دھکا دیتے ہی سنبھلنے کی مہلت دیے بغیر انتہائی قریب سے گولی چلا دی۔

Israel

Palestine