Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازگل، عماد یوسف کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

عدالت نے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظورکرلی
شائع 03 دسمبر 2022 01:10pm

عدالت نے شہبازگل اورعماد یوسف پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 12 دسمبر تک موخر کردی ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اداروں کوبغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی چھٹی کے باعث ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود نے بطورڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

اداروں کوبغاوت پراکسانے کے کیس میں شہبازگل اورعماد یوسف کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے شہبازگل اورعماد یوسف کے خلاف مقدمہ میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 12 دسمبرتک موخرکردی۔

اسلام آباد

shehbaz gill

Ammad Yousuf