Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوگرز میں اضافی سوراخ کا مقصد

یہ آپ کے پیروں کی حفاظت کیلئے بنائے گئے ہیں
شائع 03 دسمبر 2022 12:15pm

جوگرز پہننے والوں نے اگر آج تک یہ بات نہیں نوٹ کی تھی تو اب کرلیں کہ ان جوتوں کے اوپری حصے میں کچھ اضافی سوراخ ہوتے ہیں۔

یقینی طور پر بہت سے افراد نے شاید ہی کبھی سوچا ہو کہ ان کا کوئی مقصد ہوسکتاہے۔

یہ سُوراخ خصوصا ایسے افراد کے لیے ہیں جن کے پیروں کے پرآسانی سے چھالے پڑجانے کا خدشہ ہوتا ہے، ایسے میں یہ سوراخ آپ کے جوتوں کو تھوڑا سختی سے باندھنے میں مدد کرتے ہیں۔

بس آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ جوتوں کے تسموں کو اضافی سوراخوں میں ڈالیں (یقینی بنائیں کہ ایسا مخالف سمت میں ہو) تاکہ آپ جوتے کے دونوں جانب تسمے باندھنے کیلئے ایک لُوپ بنا سکیں۔

اس سے آپ نارمل کے مقابلے میں اپنے جوتوں کو قدرے سختی سے باندھ سکیں سے اور یہ اقدام آپ کے پیروں کو سپورٹ فراہم کرے گا۔

پاکستان

Shoes