Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہورمیں آلودگی کے ڈیرے، شہری اذیت میں مبتلا

پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرد، خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 03 دسمبر 2022 11:46am

آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور مسلسل دو ہفتوں سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ شہرمیں دِن بھر گَردوغبار باہرنکلنے والوں کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔

دُھواں اور گردوغبار اِن دنوں لاہور کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہے اور ٹھنڈے موسم میں فِضائی آلودگی نے لوگوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل بنا رکھا ہے۔

ایسی صورتحال میں کوئی درختوں کی ضرورت پر زور دیتا ہے، تو کوئی احتیاط کو لازم قرار دے رہا ہے۔

اسموگ پرعدالتی حکم کے مطابق اسکول ایجوکیشن کو چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے لیکن والدین اِس تجویز تو ماننے سے اِنکار کردیا۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور353 انڈیکس کے ساتھ مسلسل دو ہفتوں سے پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔

lahore

Air pollution

lahore air quality