Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مذہبی جبر، امریکی وزیر خارجہ بھارت کا نام گول کرگئے، پاکستان شامل

بھارت کو شامل نہ کرنے پرمذہبی آزادیوں کے کمیشن کا احتجاج
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 11:14am
تصویر: روئٹرز/فائل
تصویر: روئٹرز/فائل

امریکا نے پاکستان کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے 12 ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، اس فہرست میں بھارت کا نام شامل نہیں۔

مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں کو برداشت کرنے یا ملوث ہونے والے ممالک کی اس فہرست میں سعودی عرب ، روس، چین، ایران، شمالی کوریا، تاجکستان، ترکمانستان ،برما، کیوبا، ایری ٹیریا اور نکاراگوا شامل ہیں۔

اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دنیا میں حکومتوں، غیرسرکاری قوتوں نے عقائد اورمذہب کی بنیاد پ لوگوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے، قید کرنے کے ساتھ ساتھ قتل بھی کیا۔ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیےمذہبی آزادی کو دبانے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کے مطابق ایسے اقدام تفریق پیدا کرنے کے علاوہ معاشی تحفظ، امن اورسیاسی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، امریکا ایسے الزامات کی زد میں آنے والے ممالک کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔

پاکستان سمیت دیگرممالک کو مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے یا ایسے اقدامات کو برداشت کرنے پرسی پی سی (خاص تشویش والے ممالک) لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کرنے والے انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ وہ الجیریا، وسطی افریقی جمہوریہ، کامروس اور ویتنام کو بھی خصوصی واچ لسٹ میں شامل کر رہے ہیں۔

بھارت میں اقلیتوں پرظلم کے باعث بھارت کا نام لسٹ میں شامل کرنے کا کہنے والے امریکی خود مختارکمیشن نے ایسا نہ کرنے پربرہمی کا اظہارکیا ہے۔

دوسری جانب بھارت امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ پہلے ہی اپنی ناراضگی کا اظہارکرچکا ہے جس میں بھارتی مسلمانوں اوردیگراقلیتوں پرظلم کا ذکرکیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داعش اورطالبان کو ”particular concern“ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998 کے قانون کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کرتا ہے، سی پی سی فہرست میں شامل ممالک پر منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا جاتا ہے۔

پاکستان

United Nations

United States

RSS

BJP

religious freedom

ٰIndia

USCIRF