Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن سے پیشگی شرائط کے بغیربات ہوسکتی ہے، اسحاق ڈار

الیکشن کا فیصلہ فرد واحد نے نہیں حکومتی اتحاد نے مل کے کرنا ہے
شائع 03 دسمبر 2022 09:43am
چین اور سعودی عرب کے دورے کامیاب نتائج دیں گے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، تصویر: اے پی پی
چین اور سعودی عرب کے دورے کامیاب نتائج دیں گے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، تصویر: اے پی پی

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے واضح کیا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ کسی فرد واحد نے نہیں حکومتی اتحاد نے مل کر کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی کو بتا دیا ہے کہ اپوزیشن سے کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر بات ہوسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ’ میں شریک لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل لندن میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی لائنیں لگی رہتی تھیں جوالیکشن میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینا چاہتے تھے۔ ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی اور ملک کیلئے اپنا سیاسی سرمایہ لگایا۔

اسحاق ڈار کے مطابق الیکشن کسی فردواحد کا مینڈیٹ نہیں، اس کی تاریخ کا فیصلہ اتحادی حکومت نے کرنا ہے۔ ان کے حق میں بھی یہی بہتر ہے کہ نظام کو آگے چلنے دیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ روپے کی قدر کم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست پرریاست کو ترجیح دی ، عدم اعتماد سے پہلے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی ارکان کی لائن لگی تھی، ہم نے ملک کیلئے اپنا سیاسی سرمایہ لگایا،

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا، انہوں نے آئی ایم ایف سے کیے وعدے پورے نہ کرکے گھٹیا چال چلی جس کی قیمت ملک کوچُکانی پڑی۔

وزیرخزانہ کے مطابق عمران خان ریاست پرسیاست کو ترجیح دے رہے ہیں،الیکشن کا انتظار کریں آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، تحریک انصاف 9 ارب ڈالر کے قریب چھوڑ کرگئی تھی لیکن 3ارب ایک ملک کے تھے اور باقی دیگر ممالک کے۔

اسحاق ڈارنے اپنی ہی جماعت کے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کوئی ایسی ادائیگی نہیں ہے جو وقت پر نہ ہوئی ہو۔ مفتاح اسماعیل سے پوچھا جائے کہ کیا ارینج کرکے گئے ؟ کیا انہیں 32 ملین ڈالر کی ارینجمنٹ نہیں کرکے جانا چاہیے تھا؟ مفاح اسماعیل کوجواب نہیں دینا چاہتا ، باتیں کرنا آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام پرلامحدود بوجھ نہیں ڈال سکتے، آئی ایم ایف سے کہہ چکا ہوں کہ آپ کا برتاؤ درست نہیں، مجھے پاکستان اورعوام کا مفاد دیکھنا ہے، میں پی ٹی آئی دور اوراپنے6 ماہ کی چیزیں بھی پوری کر رہا ہوں، یہ تباہی گزشتہ 4 سال کی ہے جسے ہم ٹھیک کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف پرکرونا کو بہانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی نااہلی تھی، گروتھ 2 فیصد ہے منفی نہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں، ملک سے ڈالرکی اسمگلنگ روکنے پر متعلقہ لوگوں سے بات ہوچکی ہے، کرنسی اسمگلنگ کو کنٹرول کرنا بہت ہی ضروری ہے۔

pti

Ishaq Dar

Miftah Ismail

POLITICS DEC03 2022