Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔
شائع 03 دسمبر 2022 08:40am
کرک میپ (گوگل)
کرک میپ (گوگل)

کرک کے علاقے رحمت آباد چوک کے قریب فائرنگ کے سبب میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

کرک کے علاقے رحمت آباد چوک میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔

پولیس نے جان بحق محمد عاصم اور زوجہ محمد عاصم سکنہ تور ڈھنڈ احمد والا کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع ہے۔

پاکستان

KPK

Kark