Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو دعوت دیتے ہیں مذاکرات کی ٹیبل پر آجائیں، کامران مرتضیٰ

پی ٹی آئی والے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد بھی مراعات لے رہے ہیں، رہنما جے یو آئی ایف
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 12:15am
Kiya Imran Khan subai assemblies tehleel kar payengay?| Aaj Exclusive | Aaj News

رہنما جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ایف) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایسکلوژیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان کوئی صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں کرنے جا رہے، ہم انہیں مذاکرات کی تیبل پر آنے کے لئے دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ تنخواہیں لیتے رہیں گے، اس سے قبل بھی پی ٹی آئی والے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد مراعات لے رہے ہیں۔

اس موقع پر رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اسمبلی نہیں توڑیں گے، اس کی اصل وجہ ہے کہ عمران خان کے پی حکومت سے الاؤنس لیتے ہیں۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنا ہم غیر جمہوری سمجھتے ہیں، البتہ کے پی اس وقت ایک ہزار ارب روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ ہیں، مذاکرات مثبت قدم ہے جس کا خیر مقدم کیا جائے جب کہ مذاکرات کا آپشن ہر وقت کھلا رہتا ہے۔

Federal govt

imran khan

JUIF

Assembly Dissolve

kamran murtuza