Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کی پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی میعاد میں توسیع

سعودی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف
شائع 02 دسمبر 2022 05:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سعودی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی میعاد میں توسیع کردی۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں سعودی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ جب کہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی قدر کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور پاکستان سے بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس رقم سے پاکستانی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے، البتہ سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

Saudia Arabia

Shehbaz Sharif

STATE BANK