Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے سائفر بھیجنے والے ڈاکٹراسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقررکردیا

ڈاکٹر اسد مجید گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2022 08:45pm
ڈاکٹر اسد مجید (فوٹو:فائل)
ڈاکٹر اسد مجید (فوٹو:فائل)

وفاقی حکومت نے وزرات خارجہ کے سینئیر افسر ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکریٹری وزارت خارجہ تعینات کر دیا۔

فارن سروسزپاکستان سے تعلق رکھنے والے اسد مجید خان گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت برسلز میں بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپین یونین کے لیے پاکستان کے سفیر کے طور پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر اسد مجید بیلجیئم سے پہلے امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے۔

انہوں نے ہی امریکی اسسٹینٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے اپنی ملاقات ہر دفتر خارجہ کو بذریعہ سائفر آگاہ کیا تھا، عمران خان نے ایک کاغذ لہراتے ہوئے اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار غیرملکی سازش کو قرار دیا تھا۔

Federal govt

پاکستان

Asad Majeed