Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ پولیس اعظم سواتی کی جان خطرے میں ڈال کرلے گئی، عمران خان

اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ
شائع 02 دسمبر 2022 01:55pm
عمران خان (فوٹو:انسٹاگرام)
عمران خان (فوٹو:انسٹاگرام)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ اپنایا جانے والا انتقامی انداز قابل مذمت ہے۔ کوئٹہ پولیس ان کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے لے گئی۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو صبح سویرے سینے میں درد اور سانس کی تکلیف کے باعث پمز لے جایا گیا، لیکن جب ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جارہا تھا تو کوئٹہ پولیس ان کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ڈسچارج کروا کرلے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری مہذب دنیا میں تنقید کرنا ایک آدمی کا جمہوری حق سمجھا جاتا ہے، افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے تیار نہیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اعظم سواتی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

پاکستان

imran khan

ٹویٹر

Pakistan Tehreek-e-Insaf