Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمبلیوں کی تحلیل: ن لیگ کا چودھری شجاعت سے مشاورت کا فیصلہ

نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2022 03:21pm

مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت نےعمران خان کےاسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق بیان کو سیاسی قرار دے دیا۔ لیگی قیادت اس معاملے پرق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے مشاورت کرے گی۔

نوازشریف نے لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس کی بذریعہ ویڈیولنک صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پرقانونی ماہرین نے رائے دیتے ہوئے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

سینئرقیادت نے عمران خان کےاسمبلیوں کی تحلیل کے بیان کوسیاسی قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان فیس سیونگ کیلئے ہے۔

لیگی رہنماؤں نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ عمران خان بلیک میل کرکےمذاکرات کی راہ تلاش کررہےہیں۔

ن لیگ کے اجلاس میں عمران خان کے ساتھ پیشگی شرط پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شرائط کےبغیرمذاکرات پراتفاق کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئررہنماؤں نے آصف زرداری کے ساتھ ملاقات پرپارٹی قائد نوازشریف وقیادت کوآگاہ کیا جبکہ تحریک عدم اعتماد اوراعتماد کےووٹ کےعلاوہ دیگر آپشنز بھی اجلاس میں سامنے رکھے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ق لیگ کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین سےبھی مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت نے ان سے ملاقات کا ٹاسک سینیئرلیگی رہنماؤں کوسونپا۔

PMLN

Nawaz Sharif

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Moonis Elahi

Chaudhry Shujat Hussain

Punjab Assembly dissolve