Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ دھماکہ: زخمی سپاہی گل جان چل بسا، اموات کی تعداد 5 ہوگئی

پولیوٹیموں کی سیکیورٹی ہرمامور پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2022 12:56pm

کوئٹہ کےعلاقے بلیلی دھماکے میں زخمی ہونے والا سپاہی گل جان شہید ہوگیا۔

خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

اس سے قبل، پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیومہم کیلئے ڈیوٹی پرتعینات اہلکارسوار تھے۔ زخمیوں میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

خود کش حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کے علاوہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچہ شامل ہیں جو ٹرک کے پیچھے چلنے والی گاڑی میں سوارتھے۔

یاد رہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، جس میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب دھماکے میں زخمی 11 افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

پاکستان

بلوچستان

Quetta Blast