Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل کی ذمہ دار بی جے پی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

عالمی دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے تمام ممالک سے تعاون کیا، ترجمان
شائع 02 دسمبر 2022 12:04pm
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ (فوٹو:ٹوئٹر )
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ (فوٹو:ٹوئٹر )

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے قتل کی ذمہ دار بی جے پی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے یوئے بتایا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

طالبان حکومت کے ساتھ کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ اٹھانے کے سوال پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حنا ربانی کھر نے تمام معاملات پر بات کی اور افغان حکومت نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل کی ذمہ دار بی جے پی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے تمام ممالک سے تعاون کیا۔

foreign office

پاکستان

spokesperson

hina rabbani khar