منشیات اسمگلنگ کیس میں 3 ملزمان 12 سال بعد رِہا
ملزمان کو2011 میں کلفٹن سے گرفتار کیا تھا
سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک منشیات اسمگل کے مقدمے میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔
عدالت نے 3 ملزمان کو 12 سال بعد بری کردیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے جُرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رہائی پانے والے ملزمان میں حاجی خان، ناصر خان اور ندیم شامل ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان کسی اورجرم میں ملوث نہیں ہیں، تو انہیں رہا کیا جائے پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کے خلاف شواہد میں تضاد پایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو فرنیچرکنٹینر سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کے جُرم میں اے این ایف نے 2011 میں کلفٹن سے گرفتار کیا تھا۔
drugs
Sindh High Court
smuggling case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.