Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی، مسرت چیمہ

جو کام ڈکٹیٹر نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کرلیا۔
شائع 02 دسمبر 2022 09:38am
مسرت جمشید چیمہ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسرت جمشید چیمہ (فوٹو: ٹوئٹر)

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ پنجاب حکومت کی صف میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش کرلے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آصف زرداری خود کو بہت بڑا سیاسی گرو مشہور کرواتے ہیں، لیکن پنجاب سے پیپلزپارٹی کا صفایا انہی موصوف کے بدولت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کام ڈکٹیٹر نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کرلیا، اب آصف زرداری کی سندھ پر بھی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ ن لیگ آصف زرداری پر ساری امیدیں لگائے بیٹھی ہے، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حکومتی اتحاد مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی تقدیر کے فیصلے چور حکومت کے سپرد کرنا زیادتی کے مترادف ہے۔

pti

punjab

Musarrat Jamshed Cheema