Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست کو زیرو کر دیا: وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ ہے، پرویز الٰہی
شائع 01 دسمبر 2022 03:07pm
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ ہے، عمران خان نے تیرہ جماعتوں کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے، عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے دل خوش کرنے کیلئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں عدم اعتماد کا حوصلہ ہے نہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

POLITICS DEC01 2022