Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ

واٹر مارک بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ حاصل کرلیا گیا۔
شائع 01 دسمبر 2022 12:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جائے گا، واٹر مارک بیلٹ پیپرزکیلئے کاغذ حاصل کرلیا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عام انتخابات کیلئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ21 لاکھ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22کروڑبیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، جس میں ووٹرز کی تعداد11کروڑ 82 لاکھ تھی۔

پاکستان

lahore

Election commission of Pakistan