Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے نتیجے سے پہلے دل جیت لیے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کا پہلا روز
شائع 01 دسمبر 2022 03:48pm

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل ہی پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

انگلش ٹیم آج بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان کیخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل رہی ہے۔

کھلاڑی میچ سے قبل گراؤنڈ میں پہنچے تو انہیں ایک بلی دکھائی دی جس کے لیے فورا سے دودھ کا بندوبست کیا گیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیسی بلی اپنے بدیسی مہمانوں کی مہمان نوازی سے خوب لطف اندوز ہورہی ہے۔

بلی کو دودھ پیتا دیکھ کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی خوشی کااظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے انگلش کھلاڑیوں کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے خوب تعریفی تبصرے کیے۔

cricket

پاکستان

Pak vs Eng test

English players feeding cat