Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے، شیخ رشید

اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوگی۔
شائع 01 دسمبر 2022 11:00am
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں جو اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا، اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیل، گیس اور بجلی کے لیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کیلئے دو ارب روپے ہیں۔ چھڑی بدلی اور وزیرقانون دوبارہ آگئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا فیصلہ فیصلہ کُن ہوگا، آر پار ہوگا، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کو روکنے کیلئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے۔

pti

PDM

Sheikh Rasheed

پاکستان

Awami Muslim League

POLITICS DEC01 2022