Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، روپے کی قدر میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
شائع 01 دسمبر 2022 10:47am

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے- جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 223.25 روپے پر آگیا ہے۔

اس سے قبل ، ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر مسلسل تیسرے روز بغیر کمی یا اضافے کے بعد 223.95 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 231.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 223.95 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان

کاروبار

dollar prices

Rupee Rates