Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈکپ ایک اوراپ سیٹ، تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دیدی

جیت کے تیونس ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا
شائع 01 دسمبر 2022 09:50am

قطرمیں جاری فٹبال ورلڈکپ میں ایک اوراپ سیٹ ہوگیا گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے دی۔

فرانس کو شکست دینے کے باوجود بھی تیونس ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا جبکہ فٹبال ورلڈکپ میں یہ چوتھا اپ سیٹ تھا، جس نے شائقین کو دنگ کردیا۔

تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو0-1 سے شکست دے دی جبکہ آسٹریلیا نے ڈنمارک کو0-1 سے ہرا کر آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنالی ہے۔

تیونس اور ڈنمارک کا سفر گروپ مرحلے میں تمام ہوگیا اور فرانس نے گروپ ڈی میں ٹاپ کرلیا۔

France

FIFA World Cup 2022