Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران اور پرویز الٰہی کی کل ملاقات کے بعد تمام باتیں سامنے آجائیں گی، سبطین خان

اس وقت صدر سمیت تمام لوگ ایکد دوسرے سے رابطے میں ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
شائع 30 نومبر 2022 08:29pm
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان۔ فوٹو — فائل
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان۔ فوٹو — فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان کل ملاقات ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، عمران خان سے کل ملاقات کے بعد تمام باتیں سامنے آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دعویٰ کر رہے ہیں ہم استعفے نہیں دیں گے اور اگر ان کا دعویٰ درست نہ ہوا تو وہ کیا لکھ کر دیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صدر سمیت تمام لوگ ایکد دوسرے سے رابطے میں ہیں اور چاروں صوبوں میں تمام جماعتوں کی حکومتیں موجود ہیں۔

pti

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI Resignation

Punjab Assembly dissolve