Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں تبدیلی کی ہوائیں، متحدہ اپوزیشن کیلئے مشکل صورتحال

اپوزیشن کے 18 اراکین 15 اجلاسوں کیلئے معطل ہیں۔
شائع 30 نومبر 2022 02:31pm

پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی صورت میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے میں مشکل پیش آرہی ہے، متحدہ اپوزیشن کے پاس 180 اراکین ہیں، عدم اعتماد کیلئے 186 اراکین پورے کرنا ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 18 اراکین 15 اجلاسوں کیلئے معطل ہیں، معطل اراکین ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

جس کے سبب اپوزیشن کو عدم اعتماد کی صورت میں ناکامی کا خدشہ ہے۔

PMLN

punjab assembly

Punjab Govt