Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلش کھلاڑیوں کی طبیعت آج ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں میچ کا آغاز کل سے ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مکمل ٹھیک ہونے میں ایک دن لگے گا
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 07:13am
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ شروع کرنے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آیا ہے۔

پی سی بی کے جاری بیان کے مطابق اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اکستان انگلینڈ کرکٹ میچ 5 روزہ ہی ہوگا، دونوں بورڈز نے فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی ہدایت پر کیا۔

کرکٹ بورڈ اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوک کی طبیعت خراب ہونے کی خبرسامنےآئی تھی جنہوں نے کل پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، جس کے بعد ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی آج ہونے والی تقریب رونمائی بھی ملتوی کردی گئی تھی۔

ذرائع سے خبرسامنے آئی تھی کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی بد ہضمی کا شکارہوگئے ہیں جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ٹیسٹ میچ شیڈول سے ایک دن آگے بڑھانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مکمل ٹھیک ہونے میں ایک دن لگے گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال کوٸی فیصلہ نہیں کیا، ذراٸع کے مطابق ٹیسٹ موخرکرنے کا فیصلہ شام تک ڈاکٹرز کی رپورٹ کی روشنی میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

PCB

Pakistan vs England