Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دورانِ پیشی اعظم سواتی پر حملے کی مصدقہ اطلاعات ہیں‘

اعظم سواتی کا طبی معائنہ کروانے کے بعد 3 دسمبر کو پیش کیا جائے،عدالت
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 08:19pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کا پمز اسپتال سے طبی معائنہ کروانے کے بعد 3 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

سینئرسول جج اسلام آباد محمد شبیر نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل کے مطابق کچہری میں پیشی کے دوران ملزم کی جان کو خطرہ ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا کہ وکیل کے مطابق اگر اعظم سواتی کو عدالت لایا گیا تو ان پرحملے کی مصدقہ معلومات ہیں، 3 دسمبر تک ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع پر اعتراض نہیں کیا۔

حکم نامے میں لکھا ہے کہ اعظم سواتی کی حاضری وڈیو لنک کے ذریعے لگائی گئی تفتیشی افسر کے واٹس ایپ نمبر پر وڈیو کال کے ذریعے اعظم سواتی کو سنا گیا۔

اعظم سواتی نے پراسیکوشن کی جانب سے کسی بدسلوکی یا بدتمیزی کی شکایت نہیں کی جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کی جاتی ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا پمز اسپتال سے طبی معائنہ کروانے کے بعد 3 دسمبرکو پیش کیا جائے۔

اسلام آباد

Azam Swati