Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شجاع آباد: ڈاکو10 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اُڑے

ڈاکو5 تولہ طلائی زیورات آدھا کلو چاندی لے کر رفوچکر ہوگئے
شائع 30 نومبر 2022 09:43am
گھر کے اندورنی مناظر ـــ تصویرآج نیوز
گھر کے اندورنی مناظر ـــ تصویرآج نیوز
تصویرآج نیوز
تصویرآج نیوز

شجاع آباد میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی جہاں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی سمیت تقریباً 10لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے۔

نواحی علاقے موچی پورہ میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، ایف آئی آر متن کے مطابق ڈاکو گھر کی چھت میں نقب لگا کر5 تولہ طلائی زیورات آدھا کلو چاندی لے کر رفوچکر ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی سمیت 10 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اُڑے۔

واقعے کے بعد 15 پولیس کو اطلاع دی گئی، تو تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

چوری کی واردات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Crime

Shujabad