Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی سی نے عام انتخابات پر الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی

اجلاس میں کے الیکٹرک کی سمری پر غور کیا گیا، اعلامیہ
شائع 29 نومبر 2022 07:42pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئندہ عام انتخابات کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے لئے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کیمشن کے لئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی جب کہ وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپین چلانے کے لئے بھی بجٹ منظور کرلیا گیا۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے لئے 15 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، الیکشن کمیشن کو پہلی قسط 5 ارب روپے کی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی سمری پر غور کیا گیا جب کہ وزارت ہاؤسنگ کے لئے 16 کروڑ 25 لاکھ روپے اور سیلاب سے متعلق میڈیا مہم کے لئے 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

اسلام آباد

Elections

K-Electric

Economic coordination committee (ECC)