Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج کے کمانڈ میں تبدیلی ہوئی: خواجہ آصف

اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی، وزیر دفاع
شائع 29 نومبر 2022 03:01pm
وزیر دفاع خواجہ آصف (فوٹو:فائل)
وزیر دفاع خواجہ آصف (فوٹو:فائل)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج کے کمانڈ میں تبدیلی ہوئی ہے، جو خوش آئند ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔

جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اس معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف ایک انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں، امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

انہوں نے اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد بھی دی۔

Army Chief

پاکستان

Rana Sanaullah

Khuwaja Asif