Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول ٹیچر اورچوکیدار کے ہاتھوں نابینا طالبہ کا 2 ماہ تک ریپ

طالبہ کے اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
شائع 29 نومبر 2022 02:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دیپال پور کے اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے استاد اور اسکول چوکیدار کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان محمد کامران (میوزک ٹیچر) اور محمد صفدر (چوکیدار) کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سٹی دیپالپور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں متاثرہ طالبہ کے والد نے بتایا کہ دو ملزمان دو ماہ تک 16 سالہ بچی سے زیادتی کرتے رہے، ملزمان نے بچی کے اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کے رہائشی متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ستمبر 2022 میں صبح گیارہ بجے میری بیٹی کلاس روم میں موجود تھی کہ ملزم کامران اسے بہانے سے واش روم کی طرف لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی ”زنا کاری“ کی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ”دونوں ملزمان تقریباً دو ماہ مخلتف اوقات میں الگ الگ میری بیٹی سے زنا کاری کرتے رہے، مورخہ 3 ستمبر 2022 کو بھی ملزمان نے بیٹی کی عزت پامال کی، میری بیٹی نے سارا واقعہ مجھے بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ملزمان ڈراتے دھمکاتے رہے اسی وجہ سے آج تک خاموش رہی۔“

متاثرہ کے والد نے تھانہ ایس ایچ او سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان

Child Rape

Blind Girl rape