Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا بیجنگ کی طرح لاہور بھی سموگ کا مسئلہ حل کر سکتا ہے

چینی حکام نے کچھ سادہ اقدامات سے آلودہ ترین شہر کو صاف کر دیا
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2022 11:01am
تصویر: جوناتھن ایم موچ/ہارورڈ ایس ٹی
تصویر: جوناتھن ایم موچ/ہارورڈ ایس ٹی

ایک دہائی پہلے تک ایشیا کے دو بڑے ممالک کے دو بڑے شہروں کے آسمان کو سب سے گندا تصور کیا جاتا تھا۔ لاکھوں لوگ اسموگ کی موٹی سرمئی چادر میں لپٹے ہوئے تھے، جس نے سورج کو دھندلایا اور پھیپھڑوں کو خراب کرنا شروع کردیا تھا۔

لیکن تب سے، ان شہروں میں سے ایک نے نمایاں بہتری ظاہر کی ہے۔ 2013 میں چینی حکومت کی جانب سے آلودگی کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے کے بعد سے بیجنگ اپنی آب و ہوا کو صاف کرنے کے لیے 100 بلین ڈالر کی کثیر سالہ کوشش پر آگے بڑھ رہا ہے۔

اس کیلئے چینی حکام نے فیکٹریوں کو بند کیا، پرانی گاڑیوں کو زبردستی سڑک سے ہٹایا اور توانائی کے ذرائع کو کوئلے سے قدرتی گیس پر منتقل کر دیا، حالانکہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بیجنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے آغاز کے مقابلے میں اب بیجنگ کا آسمان ہر سال 100 دن سے زیادہ صاف رہتا ہے۔

دوسری جانب ہر سال پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا آسمان لاکھوں گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی، آس پاس کے کھیتوں میں فصلوں کو جلانے اور گھروں میں کھانا پکانے کے لیے کھلی آگ کے استعمال کی وجہ سے دھندلا رہتا ہے اور ہر سال شہری یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کچھ بدل کیوں نہیں رہا؟

چین کے آمرانہ نظام اور پاکستان کی متزلزل جمہوریت کی وجہ سے دونوں کے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج انتہائی مختلف ہیں۔

مجموعی طور پر ماحولیاتی کارکردگی کے بین الاقوامی اشاریہ جات میں چین نسبتاً نیچے آچکا ہے۔ لیکن بیجنگ کی آلودگی کے معاملے میں چینی حکومت نے یک طرفہ توجہ مرکوز کی اور عوامی غصے کے جواب میں تیز رفتار، مربوط کارروائی پر مجبور ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سیاسی عزم اور عوامی دباؤ دونوں کی کمی ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں کروڑوں افراد اب بھی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، وہاں ووٹرز کو اس سے زیادہ زیادہ پریشان کن خدشات لاحق ہیں۔

سیاستدان اس ماحولیاتی بحران کو حل تلاش کرنے کے بجائے مخالفین پر حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں ماحولیاتی سائنس کے پروفیسر زونگبو شی کا کہنا ہے کہ چین میں یک جماعتی نظام میں کوئی مخالفت نہیں، جب مرکزی حکومت کسی کام کو ترجیح دیتی ہے تو مقامی حکام فوراً کمر کس لیتے ہیں۔ اور ایسا ہی بیجنگ کی آلودگی کے معاملے میں ہوا، چینی دارالحکومت نے علاقائی حکام اور پڑوسی شہروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

پاکستان دولت کے مقابلے میں چین سے بہت پیچھے ہے، اس لیے ماحولیاتی صفائی میں زیادہ سرمایہ کاری نہیں کر سکتا۔

شکاگو یونیورسٹی میں انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مائیکل گرین اسٹون کہتے ہیں کہ ”پیسے کے ساتھ فضائی آلودگی کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، لیکن پیسوں سے اس جنگ میں جیت کا امکان ہے۔“

پروفیسر گرین اسٹون نے کہا کہ جو کچھ ہوتا ہے اس پر لوگوں کی مرضی بہت زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ”جب تک مسلسل مطالبہ نہ ہو، حقیقی بہتری حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔“

جب چین نے اپنے طور پر آلودگی کے مسئلے پر کام کیا، تو اسے کئی دہائیوں تک بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

1980 کی دہائی سے، تیزی سے صنعتی اور شہر کاری نے چین کو ایک اقتصادی طاقت کے طور پر غیر معمولی عروج پر پہنچایا۔ لیکن اس ترقی کو ایندھن دینے کے لیے توانائی سے بھرپور بھاری صنعت پر انحصار بے پناہ ماحولیاتی نقصانات ساتھ لایا۔

2013 میں، چینی حکام نے ایک نیا قومی فضائی ایکشن پلان جاری کیا، فضائی معیار کے اہم اعداد و شمار شائع کرنا شروع کیے اور آلودگی کے مسئلے کے بارے میں عوامی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

قومی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، بیجنگ کو اپنی آلودگی کو 25 فیصد کم کرنے کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد چین نے کئی اقدامات کیے۔

ماہرین نے بتایا کہ چین نے کچھ کارخانوں پر صنعتی اخراج کے معیار کو سخت کیا اور پرانے کارکانوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا، 20 ملین پرانی گاڑیاں ضائع کر دی گئیں۔ دولاکھ صنعتی بوائلرز کو اپ گریڈ کیا گیا اور 60 لاکھ گھرانوں کے لیے بجلی کے ذرائع کو کوئلے سے قدرتی گیس پر تبدیل کیا۔

کچھ معاملات میں فیصلہ کن کارروائی سخت ثابت ہوئی، مثال کے طور پر حکام نے کوئلے کے بوائلرز کو ہٹا دیا، جس کے باعث کچھ گھرانوں کیلئے موسم سرما کافی تکلیف دہ رہا۔

فن لینڈ کے ہیلسنکی میں مقیم سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کی تجزیہ کار لوری مائلی ورٹا نے کہا کہ ”بڑے پیمانے پر فرق کے منصوبے پر ناقص عملدرآمد بہت سارے لوگوں کے لئے بڑی تکلیف کا باعث بنا۔“

بہر حال، محققین نے پایا کہ چین کی ان سخت پالیسیوں نے کام کیا۔ 2013 سے 2017 تک چین کی فضا میں ”PM 2.5“ کے نام سے مشہور خطرناک باریک ذرات کے ارتکاز میں تقریباً ایک تہائی کمی واقع ہوئی۔

لیکن بیجنگ کی ہوا اب بھی کامل شفافیت سے دور ہے، خاص طور پر سردیوں میں۔

lahore

Beijing

Air pollution