Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم، 6 زخمی

پولیس فورس نے یونیورسٹی پہنچ کر ہنگامہ آرائی پر قابو پایا۔
شائع 29 نومبر 2022 01:30pm
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور (فوٹو:فائل)
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور (فوٹو:فائل)

شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاھ عبد الطیف یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 6 طلبہ زخمی ہوگئے، زخمی طلبہ میں سرمد شر، سجاد حسین شر، وسیم شر اور دیگر شامل ہیں۔

تصادم کے دوران لوہی سریے اور چاقو استعمال کیے گئے، یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کی اطلاع پر پولیس فورس نے یونیورسٹی پہنچ کر ہنگامہ آرائی پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں شر اور کانہر برادریوں کے طلبہ کے درمیان پہلے بھی جھگڑے ہوچکے ہیں، یہ جھگڑا بھی پرانے جھگڑوں کا نتیجہ ہے زخمی طلبہ کو سو ل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچایا گیا۔

طلبہ گروپوں میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبہ سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچے جہاں انہوں نے زخمی طلبہ کی عیادت کی اور اسپتال کے ذمہ دار ڈاکٹروں سے زخمی طلبہ کی خیر خیریت کے متعلق معلومات حاصل کی۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی طلبہ کا علاج کیا جا رہا ہے

پاکستان

sindh

Khairpur