Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

ہر حلقے میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں، پرویز الٰہی
شائع 29 نومبر 2022 12:05pm
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے لاہور میں اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر حلقوں میں جاری ترقیاتی پروگرام اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ سب میری ٹیم ہیں، ہم نے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، ہر حلقے میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں، جلد سیالکوٹ اور کمالیہ کا دورہ کروں گا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

opposition

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi