Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

بڑھتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شہری بارش کے منتظر۔
شائع 29 نومبر 2022 10:58am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

لاہور میں فضائی آلودگی ایک بار پھر بڑھ گئی، دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔

بڑھتے گردوغبار اور بیماریوں سے تنگ شہری بارش کے منتظر ہیں، لیکن بارش ہوئی نہ آلودگی کم ہوئی۔

شہر میں خشک سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو گردوغبار کو بڑھا رہی ہے اور اب لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کو شہری ماننے کو تیار نہیں۔ کہتے ہیں اقدامات ہوں تو نظر آتے ہیں۔

بڑھتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شہری بارش کے منتظر ہیں۔ کہتے ہیں ابرکرم برسے تو ہی اب بیماریوں اور گردوغبار سے چھٹکارا ملے گا۔

آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس آج 464 ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

lahore

Pollution

lahore air quality

World Ranking